آٹھ مقام ، ضلع کونسل ، بلدیہ ، نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ ،کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے نیلم کے عوام سے جگا ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:53

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) ضلع کونسل ، بلدیہ ، نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ ،کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے نیلم کے عوام سے جگا ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا شہریوں سے پراپرٹی ٹیکس کے نام پر کروڑوں روپے بٹور لیئے ۔بٹورے جانے والے ٹیکسزآفیسران و اہلکاران کی عیاشیوں پر خرچ ہونے لگے مذکورہ ٹیکسز کا عوام اور علاقہ کو کسی طرح کا فائدہ نہ ہوسکااصولی طور پر ٹیکسز سے حاصل شدہ رقم سے علاقے کے اندر ترقیاتی کام ہونا چاہیے تھے لیکن ان محکمہ جات نے اب تک ایک روپیہ بھی زمین پر خرچ نہیں کر سکا۔

نیلم ویلی کے بازاروں میں سہولیات کی فراہمی کا عمل نہ کیا جاسکا، بازاروں میں صفائی کا انتظام و انصرام ، پینے کا صاف پانی ، پبلک واش رومز، زبح خانے، گوشت،مرغ ،سبزی مارکیٹیں ، اسٹریٹ لائٹس کا نظام نہ کیا جاسکا، جبکہ کسی بھی چھوٹے یا بڑے تجارتی مرکز میں فائر برگیڈ کی سہولت بھی دستیاب نہ ہے قبل ازیں بلدیہ آٹھمقام ، ضلع کونسل نیلم ، نیلم ویلی ترقیاتی ادارہ تاجروں ، سرکاری محکمہ جات، زمینوں کے بے ناموں ، پبلک سروس گاڑیوں ، ودیگر زرائع سے ٹیکسز وصول کرتے رہے ہیں جو کہ آفیسران و اہلکاران کی عیاشیوں کی نذر ہوتے رہے اب محکمہ انکم ٹیکس نے پراپرٹی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے جوکہ کروڑوں روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹیکس کا بنیادی مقصد علاقے کے اندر ترقیاتی منصوبہ جات ، بازاروں گلی محلوں میں صفائی،بازاروں اور پبلک مقامات پر صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی عمارات ،اداروں کے ساتھ سہولیات کی فراہمی ہوتا ہے جوکہ قبل ازیں نیلم میں کسی بھی جگہ دکھائی نہیں دے رہااب مذید ٹیکسز کے زریعے نیلم ویلی کے غریب شہریوں کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے کی عملی کوشش شروع کردی ہے رپورٹ کے مطابق نیلم ویلی کے تاجروں اور شہریوں کا کاروبار زندگی 14سال بھارتی فائرنگ سے متاثر رہا ہے ،پانچ سال زلزلہ سے متاثر اور اب رفتہ رفتہ کاروبار کی بحالی شروع ہوئی تو بے جا ٹیکسز سے لوٹ مار شروع ہوگی۔

سابق دور حکومت میں نیلم ویلی پر پراپرٹی ٹیکس کا نفاز متاثرہ علاقہ ہونے کے باعث نہیں لاگو ہونے دیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے مقامی تاجروں اور شہریوں پر پراپرٹی ٹیکس کا بم گرا دیا ہے ۔اہلیان علاقہ نیلم کا کہنا ہے کہ اگر ان محکمہ جات کے ٹیکسز کا عوام یا علاقے کو برائے راست فائدہ پہنچ پارہا ہو تو ہم ٹیکسز کی ادائیگی بڑے شوق اور جذبے سے کریں گئے ، اگر ان ٹیکسز سے مخصوص مافیہ کی عیاشیاں ہورہیں ہیں تو ہم ٹیکسز ادا نہیں کریں گے ،عوام علاقہ نے بلدیہ ، ضلع کونسل، نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ ، محکمہ انکم ٹیکس کے آفیسران کے احتساب آمدنی اور خرچ کے حساب تک آئندہ کسی بھی قسم کے ٹیکس ادا کرنے سے انکار کردیا۔