تائیوانی برآمدات کے حجم میں 28.1 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:51

تائیپے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) گذشتہ ماہ میں تائیوان سے برآمدات میں 28.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تائیوانی وزارت خزانہ کی جانب ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ملکی برآمدات کا حجم گذشتہ سات سال بعد اعلی ترین رہا،ستمبر میں برآمدات کے مجموعی حجم میں28.1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ الیکٹرانکس آلات کی طلب میں اضافہ تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران برآمدات کے حجم میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر میں کل 28.9 بلین ڈالر کی برآمد ات ہوئیں جن میں الیکٹرانکس آلات و مصنوعات کا حجم 10.18 بلین ڈالر کا تھا۔چین کے لئے برآمدات کے حجم میں اس ماہ میں 29.6 فیصد اور امریکا کے لیے 20.6فیصد اضافہ ہوا۔اس ماہ درآمدات میں اضافہ 22.2 فیصد رہا جو اگست میں6.9 فیصد پر تھا۔ستمبر میں ایکسپورٹ آرڈرز میں بھی 7.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :