گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات مکمل، ناصر حسین راکی صدر منتخب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:51

ْگلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات میں ناصر حسین راکی صدر ، رضوان علی سینئر نائب صدر اور بشارت ولی نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب بھی عمل میں لایاگیا ہے۔ گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے نئے عہدیداروں کا تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،چیمبر آف کامرس کے سابق ایگزیکٹو ممبر و فلورمل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر ناصر میر نے ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر راکی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھایاجائیگااوران کے مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوشش کی جائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ چیمبر آف کامرس کو ذاتی مفاد کے بجائے قومی ادارے کے طورپراجتماعی مفادات کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان علی نے بتایاکہ نومنتخب عہدیداران تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت سے کام کرینگے۔۔

متعلقہ عنوان :