حکومت روپے کی قدر میں کے متعلق اپنے فیصلے کا واضع اعلان کرے، عاطف اکرام شیخ

افواہ ساز وں نے ڈالر کی قیمت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے،منافع خوروں کو لوٹ مار کا موقع نہ دیا جائے، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کے متعلق اپنے فیصلے کا واضع اعلان کرے تاکہ افواہوں کا سلسلہ اور ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافہ کا خاتمہ ہو سکے۔ حکومت نے برامدکنندگان اور آئی ایم ایف کے بار بار کے مطالبوں کے باوجود مقامی کرنسی کی قدر میں کمی نہیں کی مگر اس وقت ملک کرنسی کی قدر میں کمی کی افواہوں کی زر میں ہے جس سے ڈالر کی قدر اور منافع خوروں کی کمائی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عوام اور معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ افواہوں کی وجہ سے ڈالر ایک سو سات روپے چالیس پیسے تک جا پہنچا ہے جو زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر اس سلسلے کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو عوام اپنی بچت بچانے کیلئے ڈالر کی مزید خریداری شروع کر دے گی جبکہ دیار غیر میں مقیم لوگ بھی بینکوں کے بجائے ہنڈی کے زریعے پیسے بھجوانا شروع کر دینگے اور روپے کی قدر میں ایسی ہی کمی ممکن ہے جیسی جولائی میں دیکھنے میں آئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام، افواہوں، زر منادلہ کے ذخائر، برامدی اور درامدات کی صورتحال ، جاری حسابات کا خسارہ اور دیگر عوامل پر روپے کی قدر پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور اگر صورتحال کو سنبھالا نہیں کیا تو افراط زر اور قرضوں اور غربت میں اضافہ ہو جائے گا۔ 1970 سے روپے کی قدر کم کی جا رہی ہے مگر برامدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شارٹ کٹ مسئلے کاپائیدار حل نہیں ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :