ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی،یورپین سٹاکس کا آغاز ملے جلے رجحان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:48

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)ایشیا کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو زبردست تیزی رہی، یورپین سٹاکس کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، لندن ایف ٹی ایس ای 100انڈکس0.05 فیصد ڈائون رہا جبکہ جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.03 فیصدکے اضافہ کے ساتھ شروع ہوا اور فرانس کا سی اے سی انڈکس فلیٹ رہا۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیا پیسیفک شیئرز ایکس جاپان میں0.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ دسمبر2007 کے بعدبہترین اضافہ ہے۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا نکی 225 انڈکس 0.4فیصد اپ کے ساتھ نومبر 1996 کے بعد پہلی بار20,994.40 کی حد پار کر گیا،جنوبی کوریا کے کوسپی انڈکس میں0.55 فیصد اضافہ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس بھی انتہائی بلند رہا۔۔