چین نے 13سال کے بعد ڈالر بانڈ فروخت کرنے کااعلان کردیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) چین نے 13سال کے بعد ڈالر بانڈ فروخت کرنے کااعلان کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق 2ارب ڈالر کے 2 بانڈز فروخت کیے جائیں گے،5سالہ مدت کے بانڈ کی فروخت سے 1ارب ڈالر اور اتنے ہی 10 سالہ نوٹس بیچ کر حاصل کیے جائیں گے، یہ نیلامی ہانگ کانگ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چین نے اس سے پہلے آخری ڈالر بانڈ 2004 میں جاری کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :