آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین کی سی ای او پاسڈیک سے ملاقات

پاسڈیک ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی بنک سرمایہ کاری تک رسائی کیلئے کوشاں ہی: سی ای او پاسڈیک

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین محمد ندیم شہنشاہی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی ( پاسڈیک) زاہد مقصود شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ای او پاسڈیک زاہد مقصود شیخ نے انہیں پاسڈیک کی جانب سے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے مختلف منصوبوں کے ذریعے سیکٹر کی ترقی کیلئے پاسڈیک کے اقدامات آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں جدید مشینری کے ذریعے مشینی کان کنی متعارف کرائی جاچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ماربل اور گرینائٹ کے چوکور بلاک کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکٹر کی بنک سرمایہ تک رسائی کیلئے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کو بنک سرمایہ کاری کے قابل بنانے سے متعلق سفارشات کیلئے سٹیک ہولڈرز ، بنکوں اور پاسڈیک کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے مذید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک آگاہی اجلاس 25 اکتوبر کو پشاور میں منعقد کیا جارہا ہے اس سے قبل سال رواں میں اسالام آباد اور کراچی میں ایسے کامیاب اجلاس منعقد کئے جا چکے ہیں۔آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ندیم شہنشاہی نے سیکٹر کی ترقی اور بنک سرمایہ تک رسائی کیلئے کی جانے والی پاسڈیک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔

متعلقہ عنوان :