مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں منافع خورو ں کی چاندی ، پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام ! عوام دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگی ،ْ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں منافع خورو ں کی چاندی ، پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام ! عوام دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگی ،ْ کوئی پوچھنے والا نہیں ! چہلہ پل تا نثار کیمپ تک ٹماٹر 150روپے کلو، پیاز 140روپے ، شملہ مرچ 120روپے جبکہ دیگر سبزیوں میں 30سی50روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، سبزیوں کی قیمتیں سنتے ہی عوام کی چیخیں نکل گئی !۔

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں منافع خوروں کا راج چہلہ بانڈی میں الگ قانون ، الگ سرکاری ریٹیں ، ٹماٹر 150روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری ریٹ 80سی1سو روپے جبکہ پیاز 1سو کے بجائے 140روپے،شملہ مرچ 80سے 120روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ دیگر سبزیوں میں بھی فی کلو 30روپے سے 40روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ریٹ لیسٹ بجائے صبح 9بجے دکاندارو ں کو جاری کرنے کے دن دو بجے کے بعد دی جاتی ہے ، اُس کے قبل منافع خور عوام کی چمڑی ادھیڑنے کے تمام حربے استعمال کرچکے ہوتے ہیں جبکہ چہلہ پُل تا نثار کیمپ تک تمام دکانداروں کی اپنی اپنی ریٹ لیسٹیں چسپا رکھی ہیں جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی جو ماہوار لاکھوں روپے تنخواہ لے رہی ہیں وہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی نہیں کرکے قیمتوں میں کنٹرول نہیں کرسکتے تو اِن تنخواہوں کا کیا فائدہ ۔

(جاری ہے)

اُنہو ںنے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔