مظفرآباد:محکمہ اوقاف کی پھرتیاں ، دربار سائیں سہیلی سرکار پر آنے والے بکرے اور دنبے بجائے دربار میں ذبح ہونے کے باہر فروخت ہونے لگے ، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)محکمہ اوقاف کی پھرتیاں ، دربار سائیں سہیلی سرکار پر آنے والے بکرے اور دنبے بجائے دربار میں ذبح ہونے کے باہر فروخت ہونے لگے ، ضلعی انتظامیہ نوٹس لے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی پھرتیاں دربار سائیں سہیلی سرکارمیں آنے والے بکرے اور دنبے جن کو دربار پر ذبح کرکے لنگر تیار کرنے کیلئے لوگ نظرانہ دیتے ہیں مگر محکمہ اوقاف کے ملازم ساڑھی3سو روپے کلو کے حسا ب سے یہ جانور باہر فروخت کردیتے ہیں جبکہ لنگر میں بکرے یا دنبے کے گوشت کے بجائے چھولے یا دیگر اشیاء استعمال کی جاتی ہے جبکہ فروخت ہونے والی جانوروں کی رقم کہاں جاتی ہے اِس کا کسی کو علم نہیں ہے ، مسکین ،بیوائیں اور یتیموں کے علاوہ باہر سے آنے والے مرید بھی بکرے اور دنبے کے گوشت سے تیار ہونے والے لنگر کھانے کے بجائے چنوں کا لنگر کھا کر واپس جانے لگے ۔

10-17/--96