مصباح الحق اور عبدالرزاق کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سامنے آگئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:07

مصباح الحق اور عبدالرزاق کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سامنے آگئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور سابق آل رانڈر عبدالرزاق کے کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل )کی ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جس کی کوچنگ عبدالرزاق کے پاس ہے،مصباح الحق کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے رانڈ میں اس وقت فیصل آباد کیخلاف میچ کھیل رہی ہے جس کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عبدالرزاق نے بیٹ اٹھا لیا جبکہ مصباح الحق نے بال سنبھال لی،مصباح کی کرائی پہلی گیند عبدالرزاق کی سمجھ میں نہ آئی جس پر دیگر کھلاڑیوں نے ہنسنا شروع کردیا،عبدالرزاق نے موقع دیکھ کر کہا کہ یہ میں نے آپ کو بتایا ہے کہ کس طرح نہیں کھیلنا چاہیئے،مصباح کی اگلی گیند کو عبدالرزاق نے عمدہ طریقے سے کھیلا اور آخری گیند پر آگے بڑھ کر جارحانہ شاٹ بھی کھیلا۔

۔

متعلقہ عنوان :