ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:05

ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اینٹیگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 136 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

یسودا مینڈس 34 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ہیلے میتھیوز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف 39 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مریسا ایگولیرا نے ناقابل شکست 32 رنز بنائے۔ ہیلے میتھیوز کی میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :