پاکستان کے دو پہلوان ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں دائو پیچ کریں گے

ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ 13 سے 15 اکتوبر تک ہو گی ، پہلوان ترکی پہنچ گئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:05

پاکستان کے دو پہلوان ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان کے دو پہلوان ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں دائو پیچ کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ 13 سے 15 اکتوبر تک ہو گی جس میں پاکستان کے دو پہلوان محمد انعام اور عنایت اللہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ زاہد خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان ریسلنگ ٹیم کا تین رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گیا ،پہلوان پر امید ہیں کہ چمپئن شپ میں پاکستان ٹیم میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔۔

متعلقہ عنوان :