ٹرمپ آ ج ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنیکا اعلان کر سکتے ہیں: امریکی میڈیا

ٹرمپ کے ممکنہ اقدام پر دنیا بھر میں تشویش ، برطانوی وزیر اعظم نے امریکی صدر کومزیدغور کرنے کا مشورہ دیدیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) امریکی ذرا ئع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ آ ج جمعہ کو ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنیکا اعلان کر سکتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز کے اس بیان پر کہ ایران جوہری معاہدے پر صدر ٹرمپ حتمی فیصلہ کر چکے ہیں پر امر یکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ آ ج اس بات کا اعلان کریں گے۔ سارہ کا کہنا ہے صدر ایران سے نمٹنے کیلئے وسیع پالیسی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر صدر ٹرمپ کے ممکنہ اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے صدر ٹرمپ کو فون پر غور کرنے کے مشورہ دیا، جبکہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے رابطہ کیا ہے، یورپی یونین نے بھی معاہدے کو بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب امریکی کانگریس کے ارکان الیوٹ اینگل اور ایڈ روئس کا کہنا ہے امریکا کو ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاہدہ 2015 میں طے پایا تھا، صدر ٹرمپ اسے امریکا کے مفادات کے خلاف قرار دیتے رہے ہیں، اگر صدر ٹرمپ معاہدے کی توثیق نہیں کرتے تو کانگریس کے پاس ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے 60 روز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :