جاپانی آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:04

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)جاپان کے جنوب مغرب میں واقع ایک آتش فشاں بدھ گیارہ سمتبر کو پھٹ پڑا اور راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ پچھلے چھ برسوں سے یہ آتش فشاں خاموش تھا اور گزشتہ کچھ دنوں سے اس کی گڑگڑاہٹ سنی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

آتش فشاں شِن مو ڈیک سے نکلنے والی راکھ کم از کم چار قریبی شہروں میں گر رہی ہے۔ لوگوں میں آتش فشاں کی شدید گڑگڑاہٹ سے خوف پایا جاتا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے آتش فشاں سے پیدا ہونے والے خطرے کو بڑھا دیا ہے اور شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شِن مو ڈیک نامی آتش فشاں کے قرب و جوار میں جانے سے گریز کریں۔۔