یورپی یونین کے نئے تجارتی ضوابط عالمی ادارے کے منافی ہیں، بیجنگ حکومت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی امپورٹس کے خلاف متعارف کرائے گئے تجارتی ضوابط عالمی تجارتی ادارے کے قوانین کے مطابق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس بیان میں یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں پائی جانے والی کم معلومات کو بہتر کرتے ہوئے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیش کے طے شدہ ضابطوں کا احترام کرے۔ یورپی یونین نے گزشتہ ہفتے کے دوران سستی چینی امپورٹس کے لیے نئے قوانین متعارف کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ چین اور یورپی یونین کے درمیان اٹھارہ ماہ سے تجارتی قوانین پر اختلافی عمل جاری رہنے کے بعد ان نئے ضوابط کو لاگو کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :