المیادین میں شامی فوج اور داعش کے درمیان جھڑپیں جاری

شامی فوج کودعش کے جنگجوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:24

المیادین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) جنگ زدہ ملک شام کے مشرقی علاقے میں واقع المیادین نامی شہر پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔ شام کی فوج کو جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوں کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ شامی فوج کو روسی عسکری مدد کے ساتھ ساتھ ایران اور لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے اتحادیوں کی مدد سے شامی فوج اِس شہر کا محاصرہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ رواں برس جون میں امریکی خفیہ اہلکاروں نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا تھا کہ داعش نے اپنا فوجی مرکز الرقہ سے المیادین منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل شامی فوج نے المیادین کے نواحی علاقوں میں کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :