ویت نام میں لینڈ سلائیڈنگ:37 افراد ہلاک، چالیس لاپتہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:24

ویت نام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) ویت نامی حکام کے مطابق ملک کے شمالی حصے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر کم از کم سینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں چالیس افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ شمالی ویت نامی بالائی فضا کے دبا میں شدید کمی پیدا ہوئی اور اس کے نتیجے میں تیز رفتار طوفانی جھکڑ چلے اور موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔

اس ٹراپیکل ڈیپریشن سے ویت نام کے کل چھ صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوآ بِنہ نامی صوبے ہوئی ہیں۔ اس صوبے میں گیارہ افراد ہلاک اور اکیس لاپتہ ہیں۔ ویت نام میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہوآ بِنہ میں لاپتہ اور ہلاک ہونے والے افراد سوئے ہوئے تھے جب ان پر مٹی کے تودے گر پڑے۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :