لیبیائی ساحلی حکام نے 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:24

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) لیبیائی ساحلی حکام نے 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک کے مغربی ساحل پر ڈوبنے سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی انٹرنیشنل میڈیکل کمیٹی کے امیر جمال البیشتی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ساحلی حکام نے مغربی ساحلی علاقے میں ایک تباہ شدہ کشتی کے سوار 74 غیر قانونی تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا جن میں بائیس خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تارکین وطن افریقی ہیں اور انہیں ہائوسنگ سنٹر لے جانے سے قبل طبی امداد کے لئے دارالحکومت طرابلس لے جایا گیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :