کرکٹ آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:19

کرکٹ آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) کرکٹ آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھے گا۔اگرچہ اسمتھ گزشتہ 8 ٹوئنٹی 20 میچز نہیں کھیل پائے ہیں جبکہ 5 میں سے صرف 2غیرملکی ٹورز ہی پورے کیے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا سمجھتا ہے کہ اسمتھ پر قیادت کا بوجھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ٹوئنٹی 20 سے قبل بھی وہ کندھے کی تکلیف کے باعث وطن واپس لوٹ گئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں ڈیوڈ وارنر نے پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے ٹی 20 میںٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکیا۔۔

متعلقہ عنوان :