ژوب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہونی چاہئے،شیخ جعفر خان مندوخیل

ْترقیاتی عمل میں کوئی غبن اور ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائیگی،وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہونی چاہئے، ایریگیشن اور پی ایچ ای سے متعلق ہمیں شکایات مل رہی ہیں،ژوب میں پائیدار اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی اپنا ٹھوس کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ژوب کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا وفد میں ضلعی صدر بازخان مندوخیل ، سینئرہنماء عبدالرحمن مردانزئی ،عبدالرازق اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے ژوب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق رپوٹ پیش کی جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے نہ تو کبھی پہلے کرپشن کی ہے اور نہ ہی کمیشن کو تسلیم کیا ہے اور نہ اب کرینگے لہٰذا ہم کسی ٹھیکیدار یا کسی آفیسر کو کبھی اجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے منصوبوں میں کوئی کرپشن کرے، ہمیں ایریگیشن اور پی ایچ ای سے متعلق شکایات ملی ہیں اور ہم متنبہ کرتے ہیں کہ ترقیاتی عمل میں کوئی غبن اور ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائیگی لہٰذا تمام محکمے اپنا قبلہ درست کریں اور انتظامیہ اس سلسلے میں کڑی نگرانی کریں پارٹی عہدیداران اور علاقے کے لوگ خود ترقیاتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں اور کوئی نقص نظر آنے پر اس کی شکایت کریں ہم فوری ایکشن لینگے یہ عوام کا پیسہ ہے کسی کے جیب بھرنے کیلئے نہیں ہے یہ عوم کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہے۔

متعلقہ عنوان :