بلوچستان میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، حکومت امن امان کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،میر صادق عمرانی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:13

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سنیٹرل کمیٹی کے ممبر میر صادق عمرانی نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں اور نہ ہی حکومت امن امان کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت سانحہ درگاہ فتح پور ہے جس میں کئی بے گنا ہ شہید ہوئے اور کئی ابھی تک موت سے لڑرہے ہیں مگر حکومت کو ان سے کوئی سروکار نہیں حکومت درگاہوں اور خانقاہوں کی سیکورٹی میں مکمل طور پر نا کام ہوچکی جس کی وجہ آئے روز کئی گھروں کے چراغ گل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ فتح پور کا سہولت کار کئی باہر کا تو نہیں یہی علاقے کا ہو گا جس نے اس طرح کے عمل میں اس کی مدد کر کے بے گناہوں کا خون بہایا حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد کاروائی کر کے فتح پور کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لے اور درگاہوں کی سیکورٹی ایف سی کے اہلکاروں کودی جائے انہوں نے کہا اولیاء کرام نے دین اسلام کی سر بلندی کیلئے کیسی قربانی سے دریغ نہیں کی اور ان سے عقیدت اور محبت رکھنے والے ان کے نقشے قدم پہ چل کر دین اسلام کی سربلندی کیلے اپنا کردار ادا کریں گئے اولیاء کرام اور ان کے نیک بندوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیااب چند شر پسند عناصر ہمیں ان سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہے مگر ہمیں ان سے دور کرنا اور ان کے ہاں حاضری دینے سے کوئی روک نہیں سکتا انہوں نے کہا حکومت عوام کی جان مال کیلئے بہتر اقدامات کریں تاکہ اس طرح کے واقعات سے مزید انسانی جان محفوظ ہوسکئے ۔

متعلقہ عنوان :