تجاوزات کے خاتمے کے نام پر تاجروں کا مالی نقصان کسی صورت قبول نہیں،محمدکاشف چو ہدری

ہائیکو رٹ کے سٹے آرڈر کی موجودگی میں کاروباری مراکز میں آپریشن ریاستی دہشت گردی ہے،سی ڈی اے اگر تجاوزات کا خا تمہ چاہتا ہے تو مارکیٹ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیکر تجاوزت کو ختم کر ے، صدر آل پاکستا ن تاجر اتحاد کا آبپارہ ،آئی ٹین مر کز ، پشاور مو ڑ مارکیٹ میں ہو نیوالے آپر یشن کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) آل پاکستان تا جر اتحا د کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے کی جا نب سے تجاوزات کے نام پر مارکیٹوں میں کیے جا نے والے ظالمانہ آپریشن اور اس کے نتیجے میں تا جروں کے لاکھوں روپے کے ہو نے والے نقصان کی پر ذور مذمت کر تے ہو ئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔

انھوں نے کہا ہائی کو رٹ کے اسٹے آرڈر کی موجودگی میں کاروباری مراکز میں آپریشن ریاستی دہشت گردی ہے جسے اسلام آباد کے تا جر کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نیآبپارہ ، آئی ٹین مر کز ، پشاور مو ڑ مارکیٹ میں ہو نے والے آپر یشن کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر تا جر رہنماء اجمل بلوچ ، خالد چو ہدری ، ضیاء احمد ، ڈاکٹر تہذیب الحسن سمیت سینکڑوں تاجر رہنماء مو جو د تھے ۔

کاشف چو ہدری نے کہا اسلام آباد کے تا جر لاوارث نہیں کہ کہ جس کا جی چاہے وہ ان پرچڑھ دوڑے ، تجاوزات کے خاتمے کے نام پر تاجروں کا مالی نقصان کسی صورت قبول نہیں ،سی ڈی اے اگر تجاوزات کا خا تمہ چاہتا ہے تو تو مارکیٹ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر تجاوزت کو ختم کر ے ، ہم سی ڈی اے کے ذمہ داروں کو متنبہ کر نا چا ہتے ہیں کہ وہ آئندہ کسی بھی مارکیٹ میں مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیے بغیر کاروائی کر ے گی تو اس کی ذمہ دار وہ خود ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :