طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ،ْ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) افغان صوبے جاوزان میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات جاوزان صوبے کے ضلع فیض آباد کے علاقے چہار باغ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور طالبان کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔افغان پولیس حکام کے مطابق طالبان رہنما مولوی احمد شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے۔جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ فورسز نے طالبان کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :