ْکمالیہ کے نواحی گاؤں میں خسرہ کی ناقص ویکسین کے باعث تین بچے جاں بحق ،ْدس کی حالت خراب

زائد المیعاد ویکیسن پلانے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی ہے ،ْلواحقین کا شدید احتجاج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:13

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) کمالیہ کے نواحی گاؤں میں خسرہ کی ناقص ویکسین کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ دس بچوں کی حالت خراب ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے نواحی گاؤں دو سو باسٹھ ( گ ب) میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے خسرہ کی بیماری سے بچاؤ کی ویکیسن پلائی گئی، ویکسین پلانے کے عمل کے دوران بارہ بچوں کی حالت غیر ہوگئی ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

اس دوران دو کمسن بچے حفصہ ناصر اور عینا جاں بحق ہوگئی جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہیں ، جنہیں ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد دی جارہی تھی کہ اس دوران مزید ایک اور بچی جاں بحق ہوگئی۔ویکسین کے باعث بچوں کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی ، لواحقین کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد ویکیسن پلانے کے باعث بچوں کی موت واقع ہوئی ہے، اس میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

واقعہ کا علم ہونے پر پولیس محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ گائوں پہنچی ، اس موقع پر ڈی سی نے بچیوں کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں خسرہ ویکسی نیشن تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی اور گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کے بعد ہسپتالوں میں ویکسین کی چیکنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :