نیپال میں لاپتہ ہونے والے کرنل (ر) حبیب کی اہلیہ کا آرمی چیف کو خط

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)نوکری کیلئے نیپال جانے والے کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ روبینہ شاہین چوہدری نے خاوند کے لاپتہ ہونے سے متعلق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ان کے شوہر نوکری کے سلسلے میں نیپال گئے اور وہاں لاپتہ ہوگئے ،ْانہوں نے شوہر کی بازیابی کے لئے تمام قانونی راستے اختیار کئے تاہم اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔

روبینہ شاہین نے آرمی چیف کو لکھا کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی سے متعلق متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا ،ْ اقوام متحدہ کو اس حوالے سے خط لکھا اور نیپالی حکومت سے بھی درخواست کی لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ ریٹائرڈ فوجی کی اہلیہ کی حیثیت سے وہ شوہر کی بازیابی کے لئے مدد کی اپیل کرتی ہیں۔