Live Updates

عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہو جائیں ،ْ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا شورہ

جو پارلیمنٹ میں نہیں آتا لوگوں کو اسے ووٹ نہیں دینا چاہیے ،ْ کیپٹن (ر) صفدر نے نوازشریف کیلئے نیا پنڈورا بکس کھولا ہے ،ْ گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں اس سے پہلے کوئی پولیس اہلکار انہیں لا کھڑا کرے۔اپنے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم الیکشن ترمیمی بل کوایک شخص کا بل سمجھتے ہیں اور ہم نے اس کی مخالفت کی ،ْپتا نہیں کیوں لوگ شور کرکے دکھاتے ہیں کہ ہم ہی سب کچھ ہیں ،ْجو پارلیمنٹ میں نہیں آتا لوگوں کو اسے ووٹ نہیں دینا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے نوازشریف کیلئے نیا پنڈورا بکس کھولا ہے، ایک چیز جو طے ہوچکی ہے اس کو اب اٹھانا درست نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر انہیں مشورہ دیا کہ عمران خان آج ہی الیکشن کمیشن میں پیش ہوں، بہتر ہے عمران خان جائیں اور بتائیں کہ اداروں کا احترام کرتا ہوں، یہ نہ ہو کہ پولیس کا اہلکار انہیں پکڑ کر الیکشن کمیشن کے سامنے لا کھڑا کرے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں خورشید شاہ نے کے الیکٹرک پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے صارفین کا بیڑا ہی غرق کردیا ہے، مہینے کے آخر میں بل دیتے ہیں اورایک دن میں بل جمع کرانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا بل بھرنے میں 3 دن تاخیر ہوتو بجلی کاٹ دی جاتی ہے، کے الیکٹرک ایک دن کے تاخیر پر بھاری جرمانہ لیتا ہے، یہ بل کی وصولی میں رویہ ظالمانہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات