Live Updates

الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کی عمران خان نے تضحیک کی ،ْاکبر ایس بابر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست دائر کرنے والے اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کی عمران خان نے بارہا تضحیک کی ،جس ادارے سے عمران خان کے خلاف کارروائی ہوتی ہے ، وہ اس ادارے چیلنج کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کچھ عرصے سے یہ طرز عمل اٹھایا ہے کہ وہ اس ادارے کی تضحیک کرتا ہے ،یہ وہ شخص ہے جو پاکستان کو انصاف دینے نکلا تھا۔

عمران خان پاکستان میں انار کی پھیلانے کے چکر میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سرمایہ داروں کے ہاتھ لگ گئی ہے ،ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ دیا ،اس فیصلہ سے الیکشن کمیشن مضبوط ہو گا ، تمام سیاسی پارٹیاں قانون کے تابع ہونا چاہئے۔اکبر ایس بابر نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ شو کاز نوٹس کا جواب دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات