دسواں ایشیا ہاکی کپ، ملائیشیا کا چین اور جنوبی کوریا کا اومان کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:08

دسواں ایشیا ہاکی کپ، ملائیشیا کا چین اور جنوبی کوریا کا اومان کو ہرا ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے چین، جنوبی کوریا نے اومان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں ملائیشین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 7 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، فیضل ساری نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ تاج الدین نے دو، صباح اور روسلی نے ایک، ایک گول کیا، چین کی جانب سے واحد گول ای وین ہوئی نے کیا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے اومان کو با آسانی 7-2 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، ینگ نے دو جبکہ لی، چو ہون، سیو ان، لی نام یانگ اور جانگ جونگ نے ایک، ایک گول کیا، اومان کی طرف سے راجی بون اور اسد القاسمی نے گولز کئے۔

متعلقہ عنوان :