سرکاری خزانے کو خر چ کرنے کیلئے ایس او پی پر عمل درآمد کرنا افسران کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب پنجاب ملک عبدالوحید

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:56

لیہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سرکاری خزانے کودرست و قواعد و ضوابط کے تحت استعمال کے ذریعے ہی قومی امانت سمجھتے ہوئے خر چ کرنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کرنا افسران کی اولین ذمہ داری ہے،یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر نیب پنجاب ملک عبدالوحید نے پیپرا رولز پر عمل درآمد کے لیے ضلعی افسران کے ایک روزہ آگہی سیشن سے ٹی ایم اے ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

پنجاب ریکروٹمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے آگہی سیمینار میں چیئر مین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد ،اے ڈی سی ریونیو نعیم اللہ بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان،ضلعی افسران ڈاکٹر سجاد احمد،محمد عبداللہ ،چوہدری غلام رسول ،محمد ارشد،محمد نواز ،ڈاکٹر محمد طارق،رشید احمد چنگوانی ،طار ق سناواں ،ذوالفقار علی ،مہر عبدالمجید ،مشتاق احمد ،ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،ڈاکٹرتسلیم اختر،ڈاکٹر سجاد احمد ،ڈاکٹر محمد یوسف ،یوسف کلیم ،اعزازاحمد ،تاج محمد ،نثاراحمد خان،خالد اقبال نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آگاہی سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر پیپرا سینئرلاء آفیسر عبدالسلام نے ملٹی میڈیا کے ذریعے پیپرا رولز کی تمام شقوں ،منصوبوں کی تیاری ،ٹینڈر پراسس،پری کوالفیکیشن ،بلیک لسٹنگ ،خریداری کے طریقہ کار ،بڈنگ ڈاکومنٹس،بڈسیکورٹی،اوپنگ آف بڈ،فسٹ سیکنڈو لاسٹ سٹیج ،مختلف سروسز کی فراہمی کوالٹی کو جانچنے ،حکومتی احکامات پر عمل درآمد اور سرکاری خزانے کے قواعد وضوابط کے مطابق استعمال کے بارے میںتفصیلی لیکچر دیااور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ آگہی سیشن کے آرگنائزر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈپلاننگ عرفا ن انجم تھے۔بعدازاں ڈی ڈی نیب نے اے ڈی سی آر و عرفان انجم کو شیلڈز دیں۔

متعلقہ عنوان :