ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیاہے،ڈپٹی کمشنرراجن پور

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:56

راجن پور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔پی آئی ٹی بی کی معاونت سے پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے اور مریضوں کو بلا امتیاز مفت طبی سہولیات اور آگاہی دی جا رہی ہیںصوبہ بھر سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر راجن پور اشفا ق احمد چوہدری کے علاوہ دیگر مقررین ڈاکٹر جہانگیر احمد،ڈاکٹر عامر یار ،ڈاکٹر فیصل،ڈاکٹر ناصرہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشد بخاری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ سرنج کسی صورت دوبارہ استعمال نہیں کرنی چاہئے۔اگر آپ کو خون لگوانے کی ضرورت پیش آئے تو مستعد بلڈ بنک سے تصدیق شدہ خون حاصل کریں۔اسی طرح دانتوں کا علاج ان آلات سے کروائیں جو جراثیم سے پاک ہوںاور شیو کرتے وقت نئے بلیڈ کا استعمال کریں۔صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔یہ سیمینار پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :