راجن پور،گھریلو ناچاقی پرخاتون نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:56

راجن پور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)گھریلو ناچاقی پرشادی شدہ خاتون نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان کے علاقہ عمر کوٹ موضع رکھ قادرہ کی رہائشی مومل مائی زوجہ نذر حسین گولہ نے گھریلو ناچاقی پر زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لڑکی کے والد نے تھانہ عمر کوٹ میں درخواست دیکر مؤقف اختیارکیا کہ میری بیٹی کواس کے سسرالیوں نے سازش کے تحت زہرپلاکر قتل کیاہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل روجھان آصف رشید نے اے پی پی کو بتایا کہ واقعہ کی تصدیق کیلئے تفتیش کی جارہی ہے جلد واضح ہوجائے گا کہ یہ واقعہ خودکشی یا قتل ہے۔