راجن پور،خاتون اغواء کے بعدقتل، ملزم گرفتار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:56

راجن پور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء)خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کے بعدقتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالا ضلع فیصل آباد کے رہائشی احمدعلی نے راجن پور کے علاقہ حاجی پور کے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میں اپنی بیٹی ثریا بی بی کی شادی اپنے رشتے دار محمدرمضان سکنہ کمالیہ سے کی تھی 15یوم قبل میری بیٹی ثریا میرے گھر آئی تھی اسی دوران ملزم جمعہ نے میری بیٹی ثریا بی بی اور نواسی نمرہ بی بی کو اغواء کرلیاہم کئی مرتبہ لڑکی کی واپسی کیلئے گئے مگر ملزم نے لڑکی واپس نہ کی اور مبینہ طور پر ثریا بی بی سے تکرار کی اور اسے باندھ کر تکیہ سے قتل کردیااور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تاہم تھانہ حاجی پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمعہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور اسے گرفتار کرکے مقتولہ کی نعش اور مغویہ نمرہ بی بی کو بازیاب کرالیا۔