لاہور میں دفعہ144 کے نفاذ کے بعد پولیس ایکشن میں آگئی، تحریک لبیک یارسول اللہﷺ ..
تازہ ترین : 1
لاہور میں دفعہ144 کے نفاذ کے بعد پولیس ایکشن میں آگئی، تحریک لبیک یارسول ..

لاہور میں دفعہ144 کے نفاذ کے بعد پولیس ایکشن میں آگئی، تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے متعدد علماء اور طلباء گرفتار

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا قادیانیوں کے بارے میں متنازعی بیان کے بعد پولیس ایکشن میں آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مرکز تاج باغ کے باہر پولیس کی باہر نفری پہنچ گئی ہے اور متعدد علماء سمیت مدارس کے طالبات کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قادنیوں کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد تحریک کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا امکان تھا تاہم پولیس ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے احتجاج کو روکنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے جبکہ پولیس نے تمام گرفتاریاں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد کی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلمان خان کیجانب سے لاہور شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 12/10/2017 - 19:25:39

اپنی رائے کا اظہار کریں