راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کا 32رکنی وفد کینٹن فیئر میں شرکت کے لئے چین روانہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:55

راولپنڈی 12اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کا 32رکنی وفد صدر ندیم شیخ کی قیادت میں 15اکتوبر سے شروع ہونے والے کینٹن فیئر میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگیا ،15روزہ دورے کے دوران وفد کینٹن فیئر کے تینوں مرحلوں کے علاوہ بین الاقوامی تجارتی کانفرنس میں بھی شریک ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفد میں جیمز اینڈ جیولری ، شوز ، گارمنٹس ، ہارڈ ویئر ، میڈیسن ، المونیم ،فرنیچر اور دیگر شعبوں میں کاروبار کرنے والے تاجر شامل ہیں جو چین کے مشہور تجارتی میلے کینٹن فیئر میں شرکت کرینگے ۔ایئرپورٹ پر متعدد تاجر رہنماوں نے وفد کو رخصت کیا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی تاجروں نے اس بڑے تجارتی میلے میں تجارتی مواقعوں کے حوالے سے مفید معلومات حاصل کیں تھیں اور دورہ انتہائی کامیاب رہا تھا ، اس مرتبہ بھی تاجر وں کو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لئے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے اور یہ دورہ کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :