چشتیاں پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5 منشیات فروش گرفتار کر لئے، مقدمات درج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:52

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈی ایس پی چشتیاں شمس الدین خان کی سربراہی میں سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 80لیٹر شراب اور تین کلو چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس نے کاروائی کے دوران باہو چوک میں نور پورہ کے رہائشی منشیات فروش علی حیدر سے پچاس لیٹر شراب ، منہاج چوک میں نور پورہ کے رہائشی عثمان علی سے پچیس لیٹر شراب ، ریلوے پھاٹک پر نو رپورہ کے رہائشی شان علی سے 1500سے گرام چرس اور لاری اڈا سے منشیات فروش اشفاق سے 1100گرام چرس۔

جبکہ بھٹہ کالونی کے رہائشی ملزم محمد عرفان سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر نے کے بعد مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں پولیس نے جاری مہم کے دوران حسین کالونی میں بد کاری کے اڈے پر چھاپہ مار کر چھ مردو خواتین قمر شاہ ، نصرت پروین ، رمضانہ بی بی ، تسلیم بی بی ، طاہر محمود وغیرہ کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے۔ ڈی ایس پی شمس الدین خان کے مطابق سماج دشمن عناصر اور منشیات ?فروشوںکا قلع قمع کرنے کے لیے مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش نسل نو کے قاتل ہیں انہیں کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :