لاہور، گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

داتا دربار اور بھاٹی گیٹ سے ملحقہ علاقوں میں چھاپے کے دوران گراں فروشی پر 8دکاندارگرفتار ،10کو جرمانے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے داتا دربار اور بھاٹی گیٹ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کر کے اشیائے خوردو نوش کی سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ، گراں فروشی پر 8دکانداروں کو مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کر ادیا گیا جبکہ 10کو ہزاروں روپے جرمانے کئے گئے۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد شاہد اور دیگر عملے کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی گیٹ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کر کے مختلف جنرل سٹورز ،سبزیوں، پھلوں ،دودھ دہی اور گوشت کی دکانوں پر معیار اور سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ میاں عثمان نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے بھی قیمتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گراں فروشی کرنے والے 8دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرا کے انہیں موقع پر ہی گرفتار کرا دیا گیا جبکہ 10دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے گئے۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے 20دکانداروںکو وارننگ جاری کی جبکہ کچھ دکانوں سے ناقص پھل اور سبزیاں ہٹوا دئیے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات کی روشنی میں ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈا?ن جاری ہے اوراس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔گراں فروشی پر جرمانے کی سزا اور گرفتار ہونے والے دکانداروںپر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور انہیں دوبارہ ایسا اقدام کرنے پر مزید سخت سزائیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :