تھانہ فیصل ٹائون کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی ،ایف آئی آر ز،دیگر سامان جل کر خاکستر

فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہور کے تھانہ فیصل ٹائون کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی کے باعث وہاں موجود ایف آئی آرز اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا، فائرفائٹرز نے دوگھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل ٹا?ن کے پولیس اسٹیشن میں راتے گئے آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت پہنچ کر دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی اور آگ نچلی سطح کی تھی۔ پولیس اسٹیشن میں موجود گرایونڈ فلور میں محرر روم اور وائرلیس روم جل گئے۔ عمارت میں موجود اہم ریکارڈ، ایف آئی آر رجسٹرز اور سرکاری اسلحہ جل گیا جبکہ مال خانہ میں لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پولیس اسٹیشن کے اوپرعمارت کے رہائشی افراد خوف کے باعث اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔

متعلقہ عنوان :