چوہدری محمدسرور سے ولید اقبال کی قیادت میں وفد کی ملاقات ‘پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی

ملک کی تباہ کن معاشی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاموقف قومی امنگوں کی تر جمانی ہے‘چوہدری محمدسرور کی ولید اقبال سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:51

چوہدری محمدسرور سے ولید اقبال کی قیادت میں وفد کی ملاقات ‘پارٹی امور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال کی قیادت میں وفد کی ملاقات ‘پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ہونیوالی ملاقات کے دوران سیکرٹری اطلاعات اربن لاہور شیخ امتیاز سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست ذاتی نہیں بلکہ قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے اور ہم سب متحد ہو کر عوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی دہشت گردی ملک کوتباہ کر رہی ہیں اور کر پشن اور لوٹ مار کی موجودگی میں ملک میں معاشی استحکام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر ان سے لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کر نا ہوگی ‘ ملک کی تباہ کن معاشی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوموقف قومی امنگوں کی تر جمانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحر یک انصاف کی آواز دبانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گاحکومت اور انکے حواریوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا اور حکمران جو مر ضی کر لیں وہ تحر یک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتے جبکہ اس موقعہ پر ولید اقبال نے کہا کہ کر پشن کی وجہ سے ہی ملک میں غر بت ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اورلوڈشیڈ نگ جیسے مسائل ہیں جن کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بھی تباہ رہا ہے جبکہ کر پٹ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی نہیں صرف اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کاتحفظ عزیز ہیں مگر ہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :