خاتون اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر ز کا پانچویں جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) خاتون اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر کا رپو ریشن منیبہ صفدر کا ایم سی پر ائمر ی سکو ل بلا ک نمبر16کے پانچویںجما عت کے طا لبعلم پر وحشیانہ تشدد ، والدین کا احتجا ج ڈپٹی کمشنر سے نو ٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلا ت کے مطا بق اے ای او منیبہ صفدر نے ایم سی سکو ل بلا ک نمبر16کا دورہ کے دوران ایک طا لبعلم کو سوال کا جواب نہ دینے پر تھپڑوں اور گھو نسوں سے تشد د کا نشانہ بنا یا جس سے بچہ سکتے کا شکا ر ہو گیا ، واقعہ کے خلا ف والدین نے شدید احتجا ج کیا اور ارباب اختیا رسے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے سی او نے سکو ل میں طلبائ کی تفریح پر بھی پا بند ی عائد کر دی ہے۔ یہا ں یہ با ت قا بل ذکر ہے کہ با اثر گھرانے سے تعلق رکھنے پر مو صوفہ نے اپنے گھر کے قریب ہی ڈیو ٹی لگو ارکھی ہے اور دفتر آنے کی بجا ئے روزانہ صر ف ایک سکو ل کا دورہ کر کے ڈیو ٹی اوقات میں ہی گھر لو ٹ جا تی ہیں۔

(جاری ہے)

اے ای او کا سکو لوں کے دورہ کے دوران بچوں پر تشد د اور استا تذہ کی بے عزتی کر نا معمو ل کا کا م ہے۔

کچھ عرصہ قبل گرلز ہا ئی سکو ل بلا ک نمبر27کے چوکید ار نے بھی مو صوفہ کے نا رویہ رویہ کے خلا ف احتجا ج کیا اور میڈیا میں رپو رٹ آنے پر اے ای او منیبہ صفدر کو اپنے احکا ما ت واپس لینے پڑے۔ اسی طر ح ایک ہیڈمسٹریس نے نا م نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اے ای او کے والد کا بک ڈپو ہے اور مو صوفہ نے سکو لو ں کو اپنے والد کے کتاب گھر سے کتابیں خرید نے کے احکا مات بھی جا ری کر رکھے ہیں۔