محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نرسوں کو ٹریننگ کے لئے ترکی بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:51

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نرسوں کو ٹریننگ کے لئے ترکی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، بہاولپور سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ سے نرسوں کے نام طلب کئے گئے ہیں، جن میں سے 10 منتخب نرسوں کو آئی سی یو، سی سی یو، نوزائیدہ نومولود اور بچوں کے آئی سی یو، آپریشن تھیٹرز،ایمرجنسی وارڈ،سٹرلائزیشن کی مینجمنٹ کے شعبوں میں 2ماہ کی ٹریننگ کے لئے ترکی بھجوایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :