دوران ملازمت وفات پانے والے پنجاب حکومت کے ملازمین کے ورثائ کومتوفی کی ریٹائرمنٹ کی عمرتک ماہانہ تنخواہ اداکی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:51

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) دوران ملازمت وفات پانے والے پنجاب حکومت کے ملازمین کے ورثائ کومتوفی کی ریٹائرمنٹ کی عمرتک ماہانہ تنخواہ اداکی جائے گی۔ایساملازم اگرسرکاری رہائش گاہ میں قیام پذیرتھاتو اس کی فیملی کواپنے سربراہ کے انتقال کے بعد بھی اس گھرسے بیدخل نہیں کیا جائے گااورمرنے والے صوبائی ملازم کے گھروالے اس کی ریٹائرمنٹ کی حدعمرتک سرکاری گھرمیں رہائش رکھ سکیں گے۔

پنجاب محکمہ خزانہ نے ملازمین کے لئے نئی ویلفئیرپالیسی کانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔جس میں صوبائی ملازمین کی بہبودکے لئے کئی انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق اگرکوئی ملازم دوران سروس فوت ہوجاتاہے تواس کے وارث متوفی کی ساٹھ سال عمرتک اس کی ماہانہ تنخواہ باقاعدگی سے وصولکرتے رہیں گے اوریہ تنخواہ بندنہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نئی پالیسی کے تحت صوبے میں گیارہویں سکیل کے ملازمین کی بھرتی کااختیارپنجاب پبلک سروس کمیشن کودے دیاگیاہے تاہم دوران سروس فوت ہونے والے صوبائی ملازم کے بیٹے،بیٹی یابیوہ کو مرحوم کامحکمہ ازخودجونئیرکلرک یاپٹواری بھرتی کرسکے گا،اس کے علاوہ ناگہانی موت کی صورت میں سابقہ پالیسی کے مطابق گریڈایک تا7تک کے ملازمین کے ورثائ کو8لاکھ،گریڈ8سے گریڈ15کے ملازمین کے وارثوں کو10لاکھ روپے اورگریڈ16تاآخری گریڈتک کے ملازمین کے ورثائ کو12لاکھ روپے اداکئے جاتے تھے جواب بالترتیب بڑھاکر18لاکھ،20لاکھ اور22لاکھ روپے کردیئے گئے ہیں۔

جبکہ دوران سروس وفات پاجانے والے حکومت پنجاب کے ملازمین کے بچوں کومفت تعلیم دینے کااعلان بھی کیاگیاہے۔اس ضمن میں نوٹیفیکیشن کی کاپیاں پنجاب پولیس سمیت تمام صوبائی محکموں کوبھجوادی گئی ہیں۔نئی ویلفیئرپالیسی کااطلاق رواں سال 22فروری سے ہوگا۔اس سلسلہ میں ضلعی پولیس سربراہان کوآگاہ کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :