علم کا چراغ روشن کر کے مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، کور کمانڈر بہاولپور

پاکستانیت ہی اصل سوچ ہے ہمیں سرحدپار دشمنوں سے کوئی خطرہ نہیں ان سے نبٹناہم جانتے ہیں اصل میں ہمیں ان دشمنوں کوپہنچاناہیں جوکہ ہمارے درمیان موجودہیں، لیفٹینٹ جنرل شیرافگن کا تقریب سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:51

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ایجوکیشن میرے دل کے بہت قریب اور ہائیرایجوکیشن میراویڑن ہے ڈی ایچ اے آرمی اوربہاول پورکا مشترکہ پراجیکٹ ہے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس کاآغاز ابتداہے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ملک کی قیادت کوگروم کررہاہے ان خیالات کااظہا رکورکمانڈربہاول پور لیفٹینٹ جنرل شیرافگن نے بطور مہمان خصوصی چولستان آڈیٹوریم کینٹ میں ڈی ایچ اے اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے درمیان ایم اویوپردستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے قائمقام صدر میجرجنرل سمریزصالک ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاول پور بریگیڈئر عارف رشیدکیانی ،سابق اولمپیئن مطیع اللہ، فلانگ ہارس سمیع اللہ خان، صاحبزادہ قمرالزمان عباسی، ماہرتعلیم نسیم جعفری، سعدجعفری، ڈائریکٹرمارکیٹنگ ڈی ایچ اے ضمیراحمد،سمیت معززین شہرکی کثیرتعدادموجودتھی لیفٹینٹ جنرل ،کورکمانڈربہاول پور شیرافگن نے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاول پور کے باعث بہاول پورمیں انقلاب آجائیگا علم وہ چراغ ہے جس کے زریعے ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن میراویڑن ہے تعلیم میرے دل کے قریب ہے بہاول پورمیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے قیام سے بہاول پورکے طلبہ وطالبات کی جدیداوراعلی تعلیم کی پیاس بجھنے میں مددملے گی انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کہتاہے کہ بہاول پورایک پس ماندہ علاقہ ہے تومجھے اچھانہیں لگتاکیونکہ پس ماندگی ایک سوچ کانام ہے جبکہ بہاول پور اعلی روایات اوراعلی سوچ کے حامل افراد کی سرزمین ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستانی ہونے پرفخر ہوناچاہیے پاکستانیت ہی اصل سوچ ہے ہمیں سرحدپار دشمنوں سے کوئی خطرہ نہیں ان سے نبٹناہم جانتے ہیں اصل میں ہمیں ان دشمنوں کوپہنچاناہیں جوکہ ہمارے درمیان موجودہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے قائمقام صدر میجرجنرل سمریز صالک نے کہاکہ این ڈی یوایک انتہائی اہم قومی ادارہ ہے جو قومی قیادت کی تربیت کررہاہے جہاں آرمی آفیسرز سول آفیسرزسمیت تیس سے چالیس دوست ممالک کے طلبائ تعلیم حاصل کررہے ہیں این ڈی یو پانچ دہائیوں سے اسلام آباد میں خدمات سرانجام دے رہاہے 12 اکتوبربہاول پورکے لئے انتہائی اہم دن ہے کیونکہ بہاول پورپہلا شہر ہے جہاں این ڈی یواپناپہلا کیمپس قائم کررہی ہے اوراس حوالہ سے کورکمانڈربہاول پور شیرافگن ،بریگیڈئرعارف رشیدکیانی کامشکورہوں کہ جن کی ذاتی دلچسپی کے باعث یہ ممکن ہوسکا انہوں نے کہاکہ بہاول پوراعلی علمی روایات کاامین شہرہے نواب سرصادق محمدخان عباسی کے دورحکومت سے ہی بہاول پور پورے پاکستان میں تعلیمی لحاظ سے باقی تمام شہروں سے بہت آگے تھا این ڈی یو کے بہاول پورمیں کیمپس کے قیام سے بہاول پورکے تعلیمی شعبہ کوچارچاند لگ جائیں گے انہوں نے کہا کہ کورکمانڈربہاول پور لیفٹینٹ جنرل شیرافگن کی علم دوستی کے باعث یہ ممکن ہوا کہ ڈی ایچ اے بہاو ل پورنے ہمیں جگہ دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئرعارف رشیدکیانی نے کہاکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس کاقیام بہاول پورکی عوام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ڈی ایچ اے بہاول پور ایک اورسنہری باب کااضافہ کررہاہے نیز مزید ملکی وغیرملکی اعلی وجدیدتعلیمی اداروں کے کیمپس قائم ہونگے انہوں نے کہاکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اورڈی ایچ اے کے درمیان ہونے والا معاہدہ اسی کی ایک کڑی ہے ایجوکیشن انکلیوبہاول پورکی خوشحالی اورترقی میں کلیدی کرداراداکریگا انہوں نے کہا کہ جلد ہی ڈی ایچ اے بہاول پور اوورسیزہاوسنگ سیکٹرکابھی اجرائ کررہاہے نیز ہیلتھ کئیرسٹی کاقیام بھی جلد ہی متوقع ہے بعدازاں ڈی ایچ اے بہاول پوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے ایم او یو پردستخط کئے۔