کرپشن معاشرے کو دیمک کی طر ح چاٹ رہی ہے ،سرور ندیم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:17

پاکپتن۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) کرپشن معاشرے کو دیمک کی طر ح چاٹ رہی ہے ،بد عنوانی تمام بر ائیوں کی جڑ ہے اس کے خاتمے کیلئے ہر فر د قومی فریضہ احسن طریقے سے ادا کرے کو ، بد عنوانی کو ایمانی اور آہنی قوت کے زریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے اور اس سلسلہ میں کرپشن سے پاک معاشرے کی منزل کو حا صل کرنے کیلئے خندہ پیشانی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ناسور کا حقیقی طور پر خاتمہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خلاف آواز ضرور بلند کریں اور کرپشن کرنے والوں سے متعلق سچائی پر مبنی معلومات دیں قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے گی مگر کرپشن سے متعلق کسی پر بھی الزام تراشی سے گریز کریں، جھوٹی درخواست دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے،رشوت لینے اور دینے ولا دونوں جہنمی ہیں ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (پنجاب ) سرور ندیم نے کینال ریسٹ ہائوس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :