ڈیرہ اسماعیل خان، ٹریکٹر ٹرالی وچنگچی رکشہ میںتصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2زخمی ہوگئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چشمہ شوگر مل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور چنگچی رکشہ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چشمہ شوگر مل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی چنگچی رکشہ پر چڑھ دوڑی جس سے چنگچی رکشہ میں سوار جبار ولد محمد بخش کھوکھر سکنہ حسین ٹائون موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ عاشق ولد کالو بھٹی اور رفیق ولد حمید بھٹی سکنائے آڑہ زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پرسول ہسپتال ڈیرہ پہنچادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :