بورڈ آف گورنر کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام زنانہ ومردانہ کالجز میں ہڑتال جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بورڈ آف گورنر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام زنانہ ومردانہ کالجز میں ہڑتال جاری ہے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے ، نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں اس موقع پر کیپلاء کے وفد نے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات کی اور انکو اپنے اپ گریڈیشناورپرائیویٹیزیشن کے خلاف مسائل سے آگاہ کیا لیکن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے ہڑتالی اساتذہ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی ہے نہ ہی بی او جی کو ختم کیا ہے جو زیادتی ہے اس موقع پر طلباء کے والدین نے خیبر پختونخواہ حکومت سے اپیل کی ہے کہ خدارا کالجز کو پرائیویٹ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے غریب طلباء کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :