عوام ہمارے دست و بازو ہیں ،بھرپور تعاون اور اکابرین کی سرتوڑ کوششوں سے محرم الحرام پر امن طور پر گزرا،آرپی او

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فدا حسن شاہ نے کہا ہے کہ عوام ہمارے دست و بازو ہیں انکے بھرپور تعاون اور اکابرین کی سرتوڑ کوششوں سے عاشورہ محرم الحرام پر امن طور پر گزرا ، جمعرات کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواز ڈسٹرکٹ فورم ایس پی او ڈیرہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر ڈیرہ عبد الغفور بیگ ،ڈیسی ٹانک فضل خالق،ڈی پی او ڈیرہ راجہ عبد الصبور خان ،علامہ رمضان توقیر ،قاری خلیل احمد سراج ،حاجی اللہ بخش سپل،راجہ اختر علی ،ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شفیع اللہ بلوچ ،سردار قیضار خان میانخیل ،آواز فورم کے صدر ابو المعظم ترابی ،جنرل سیکرٹری فرحت صدیق ،ریسکیو1122کے انچارج عمران خان کے علاوہ بڑی تعداد میں شیعہ سنی اکابرین ،تاجران اور صحافیوں نے شرکت کی ،اس موقع پر محرم الحرام کے دوران انتظامی طور پر اور قیام امن کیلئے کردارادا کرنے پر اعلی افسران اور سول سوسائٹی کینمائندوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں آر پی او سید فدا حسن شاہ نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ واریت کے حوالے سے تصادم کی خبریں بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں یہاں پر کوئی شیعہ سنی کو اور کوئی سنی شیعہ کو نہیں مار رہا تمام مکاتب فکر کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور مفاہمت موجود ہے انہوں نے کہا کہ امن ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے بہت جلد ثقافتی سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی تاکہ ڈیرہ میں قیام امن کا پیغام پورے ملک تک پہنچیں اور سرمایہ کار ڈیرہ میں سرمایہ کاری کیلئے آنے میں خوف محسوس نہ کریں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبد الصبور خان نے کہا کہ عاشور محرم الحرام کے دوران مسلح افواج ،انٹیلی جنس اداروں ،علمائے کرام ،سول سوسائٹی ،تاجر برادری اور میڈیا سمیت سب کا انتہائی مشکو رہوں کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ہم اسی طرح اتحاد و اتفاق کیساتھ مسائل کے حل اور ڈیرہ میں امن وترقی کیلئے شانہ بشانہ چلتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :