صوابی یونیورسٹی نے بی اے ،بی ایس سی نتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لی گئیں،

بی اے میں44.08 فی صد اور بی ایس سی میں 75.84 فیصد طلبہ کامیاب رہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں نقد انعامات ,توصیفی اسناد تقسیم کیں

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:13

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) یونیورسٹی آف صوابی نے بی اے ،بی ایس سی نتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لی گئیں ،اس موقع پر کنٹرولر امتحانات جامعہ صوابی ڈاکٹر آباد خان نے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف صوابی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان تھے ،تقریب میں بی اے ، بی ایس سی کے امتحانی نتائج برائے سال 2017 کا اعلان کردیا،جس کے مطابق بی اے میں44.08 فی صد طلبہ کامیاب جبکہ بی ایس سی میں 75.

(جاری ہے)

84 فیصد کامیاب ہوئے ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر آباد خان نے تمام ملحقہ کالجز کے پرنسپلز کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی وجہ سے امتحانات کا شفاف انعقاد ممکن ہوسکا، انہوں نے وائس چانسلر ، پر و وائس چانسلر اور رجسٹرار جامعہ صوابی کا بھی بر وقت تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا، ا س موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے، تقریب سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہا کہ تعلیم ہی ہمارے بنیادی معاشرتی اور معاشی مسائل کا حل ہے اور اس سلسلے میں یہ بات خوش آئند ہے کہ اکثر پوزیشن ہولڈرز طالبات تھیں، اُنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملحقہ کالجز کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے تاکہ مقامی سطح پر تعلیم کے معیار کوبہتر بنایا جا سکے ،تقریب میں پرووائس چانسلر ، ڈین آف سائنسز، ڈین آف آرٹس، جامعہ صوابی کی فیکلٹی اور پوزیشن ہولڈر طلبہ اور انکے والدین اور ملحقہ کالجز کے پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :