ہنگو، بلند خیل میں سرکاری ادویات کی پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں میں فروخت کھلے عام جاری ،کوئی پرسان حال نہیں

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:13

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ بلند خیل میں سرکاری ادویات کی پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں میں فروخت کھلے عام جاری کوئی پرسان حال نہیں اس حوالے سے میڈیا ٹیم نے عوامی شکایات پر اپر اورکزئی ایجنسی تحصیل اسماعیل زئی کے علاقہ لودھیانی بلند خیل میں محمد نواز ولد ربنواز کے میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا گیا جس میںفاٹا سیکرٹریٹ کی طرف سے علاقے کے ڈسپنسریوں اور بی ایچ یوز کو دی جانے والی فری سرکاری ادویات جس کے اوپر باقاعدہ طور پر ناٹ فار سیل لکھا ہوتا ہے فروخت کئے جارہے ہیں معلوم ہوا مبینہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے ذریعے یہ سرکاری ادویات فروخت کر رہی ہیں وہاں پر یہ بھی پتہ چلاکہ علاقہ بلند خیل میں کئی نان رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز ہیں ان سب کو یہ سرکاری ادویات سپلائی کی جا رہی ہیں یہ لوگ عوام کی صحت سے کھیلنے کے ساتھ ساتھ اس گھنائونے کاروبار میں بھی ملوث ہیں علاقہ کے عوام کے مطابق ابھی تک اس علاقے کو نہ پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران اورنہ ایجنسی سرجن یا آفس کے افسران نے وزٹ کیا ہے اس لئے یہ لوگ بغیر خوف کے نان رجسٹرڈ میڈیکل سٹور بھی چلا رہے ہیں اور دھڑا دھڑ سرکاری ادویات بھی فروت کر رہے ہیں جو کہ ایک افسوس ناک امر بھی ہے عوامی حلقوں نے پولیٹکل ایجنٹ اوکزئی ایجنسی ،سرجن اورکزئی ایجنسی اور ڈی جی ہیلتھ فاٹا سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔