ہائیر ایجوکیشن کمیشن نیشنل ایکریڈیشن ٹیچرز ایجوکیشن کونسل کی ٹیم کا یونیورسٹی آف ہری پور کا دورہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نیشنل ایکریڈیشن ٹیچرز ایجوکیشن کونسل کی ٹیم نے یونیورسٹی آف ہری پور کا دورہ کیا اس دوران کونسل ممبران نے یونیورسٹی آف ہری پورکے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تین پروگرامات کا تفصیلی وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کی ٹیم یونیورسٹی آف ہری پور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی، فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور ڈاکٹر عابد فرید نے ہائیر ایجوکیشن کمشن نیشنل ایکریڈیشن ٹیچرز ایجوکیشن کونسل کی ٹیم کو بریفنگ دی ، اور کہا کہ یونیورسٹی آف ہری پور اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ایچ ای سی کی نیشنل ایکریڈیشن ٹیچرزایجوکیشن کونسل کے ممبران نے یونیورسٹی آف ہری پور کی کارکردگی اوروائس چانسلر ڈاکٹرعابد فریداوران کے رفقاء کار کی کاوشوں کو سراہا۔