20 اکتوبر کوصوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی شیوہ اڈہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کریں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 19:13

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) 20 اکتوبر کوصوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی شیوہ اڈہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کریں گے ، ایک بیان میں شمس ہسپتال کے ایم ڈی شفیق حسن ،حاجی امیر رحمن ،حاجی منیر خان اور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ غریب طبقے کو پاکستان میں مفت علاج کی سہولیات میسر نہیں ،شمس ہسپتال میں بے سہارا لوگوں کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے کیونکہ حقوق العباد ہی میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہے ،انہوں نے کہا کہ تحصیل رزڑ کے مراکز صحت میں طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے عوام مجبوراً پشاور کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اسلئے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہم نے شمس ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جس کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیرصحت شہرام خان ترکئی 20 اکتوبر کو کریں گے ۔